15 جنوری 2014 - 20:30
مسجد الاقصی اور غزہ پر صہیونی فوج کا حملہ

صہیونی فوج نے ایکبار پھرغزہ کو اپنے راکٹوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ابنا: فلسطین کے اطلاع رسانی کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے آج صبح غزہ پر متعدد میزائلوں سے حملہ کیا کہ جس کے نتیجے میں کم از کم ایک خاتون اور چار بچے زخمی ہوگئے۔ بعض عرب ذرائع نے اس حملے میں چند فلسطینیوں کی شہادت کی بھی خبر دی ہے۔ کل بھی صہیونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر ہوائی اور زمینی حملے کئے تھے۔ صہیونی حکومت نے حالیہ دنوں میں غزہ پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں اوران حملوں میں متعدد فلسطینی مسلمان شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب صہیونی فوج نے کل ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔ کل دسیوں صہیونی آباد کاروں نے صہیونی پولیس کی حمایت سے اس مسجدپر دھاوا بول کر اس مسجد کے مختلف حصوں کی تلاشی لی۔ "الاقصی" اسلامی ورثے اوراوقاف کے ایک عہدیدارنے کہا ہے کہ صہیونی پولیس نے اس حملے میں دینی طالب علموں کی شناخت کرتے ہوئے ان طالب علموں کا مذاق اڑایا اور بعض کو گرفتار کرلیا۔مسجدالاقصی اور بیت المقدس پر صیہونی انتہا پسندوں کے متعدد حملوں ميں اب تک کئی بار ان حملہ آوروں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپیں ہوچکی ہیں۔.......

/169